پاکستان محفوظ موسمیاتی نظام وضع کرنے کیلئے امریکہ کیساتھ مل کر کام کررہا ہے:مسعود

پاکستان محفوظ موسمیاتی نظام وضع کرنے کیلئے امریکہ کیساتھ مل کر کام کررہا ہے:مسعود

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ موسمیاتی نظام وضع کرنے کے لئے امریکہ کیساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ انہوں نے یہ باتHouston میں رائس یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کی توانائی اور پانی کے تحفظ کی صورتحال کے موضوع پر ورچوئل مباحثے میں بطور کلیدی مقرر خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی اداروں کی مدد سے آبی تحفظ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور شجرکاری اور واٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں اصلاحات کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انرجی مکس کے تنوع کے ذریعے توانائی کی پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل اقدامات کررہا ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان امریکا کیساتھ زراعت اور آبی انتظام کو بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کررہا ہے۔ مسعود خان نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ پانی کی دستیابی اور علاقائی استحکام کا اہم ستون ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --