قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال13  فروری تک ہوگی۔الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52، این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی  سے تحریک انصاف کے اراکین نے استعفے دیدیے ہیں جسے اسپیکر کی جانب سے منظور بھی کرلیا گیا ہے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اس وقت صرف 2 ممبران قومی اسمبلی ہیں جن کے استعفے چھٹی کی درخواست کی وجہ سے منظور نہیں کیے گئے۔

-- مزید آگے پہنچایے --