آسڑیلیا اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکے ہوبارٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی میزبان آسڑیلیا کی ٹیم نے پاکستان کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 97 رنز سکور کئے، منیبہ علی 33، کپتان بسمہ معروف 29 جبکہ عمائمہ سہیل نے 10 رنز سکور کئے، آسڑیلیا کی جانب سے ڈارسی برائون، ایشلے گارڈنر، چیس جانسین، گریس ہیرس، اینابیل سدرلینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں آسڑیلیا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 12.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا، بیتھ مونے نے 46، کپتان میگ لاننگ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے دو وکٹیں حاصل کیں، بیتھ مونے کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔