چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے فارغ کردیاگیا ۔پاکستان مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اجلاس مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل نے چوہدری وجاہت حسین کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کر لیا ۔  طارق بشیر چیمہ بھی عہدے سے فارغ ، ان کی جگہ کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنایا گیا ہے۔

اجلاس میں دونوں عہدوں پر انتخاب بلا مقابلہ کیا گیا ۔مشاورتی اجلاس میں پنجاب ،کے پی ،بلوچستان ،سندھ کے پارٹی عہدیداران اور رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ مرکزی اور آزادکشمیر سے مسلم لیگ ق کے عہدیدار بھی شریک ہوئے ، اجلاس میں سابق ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹرنے بھی شرکت کی ۔

-- مزید آگے پہنچایے --