خیبرپختونخوا کی 15رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

گورنر خیبر پختونخوا کی 15 رکنی نگران کابینہ کے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کی 15 رکنی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔

اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد 15 رکنی نگران کابینہ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا تھا۔صوبے کی نگران کابینہ میں عبدالحلیم قیصوریہ، سید مسعد شاہ، حامد شاہ، ایڈووکیٹ ساول نذیر شامل ہیں۔

جاری اعلامیے کے مطابق تاج محمد آفریدی، محمد علی شاہ، جسٹس (ر ) ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔رواں ہفتے کے دوران ہی گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کے احکامات کے بعد اعظم خان نے نگراں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھالیا تھا، گزشتہ ہفتے اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد اس وقت کے وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم اعظم خان کا نام متفقہ طور پر تجویز کیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --