فرنیچر گودام میں آگ بھڑک اٹھی، 52 دکانیں جل گئیں

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں رات گئے لگنے والی آگ کے نتیجے میں فرنیچر کی 52 دکانیں جل گئیں جبکہ 6 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو ٹیموں نے  شدید دھویں کیوجہ سے قریبی گھروں سے لوگوں کا محفوظ انخلاء کروایا ۔ریسکیو کے مطابق فائر اینڈ ریسکیو آپریشن میں کوئی زخمی یا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، اور 04 گھنٹے کی چیلنجنگ فائر فائیٹنگ سے آگ کو محدود اور کنٹرول کیا گیا۔فائر اینڈ ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 15 ایمرجنسی وہیکل اور 50 ریسکیورز نے حصہ لیا، آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے جبکہ متعلقہ ادارے نقصان کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --