راولپنڈی پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے ضلعی صدر راجہ سکندر محمود نے گزشتہ روزاپنے آفس میں ایک کارنر میٹنگ کاانعقاد کیا جس میں pp17کی عوام نے بھر پور شرکت کی،عوام نے اس امر کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ راجہ سکندر محمود کودیا جائے تو یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہوگی،کیو نکہ راجہ سکندر عوام کا ہمدرد اور دوست ہے،عوام علاقہ کے لئے وہ دن رات موجود ہوتا ہے،ان کی ہر مشکل میں جان و مال کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتا،میٹنگ میں شریک عمائدین علاقہ نے کہا کہ ہمارا متفقہ فیصلہ ہے اور عوام حلقہ کی اکثریتی رائے بھی یہی ہے کہ ہمارا آئندہ امیدوار راجہ سکندر کو ہونا چاہئے،اس سے بہتر امیدوار کوئی نہیں ہوسکتا۔صحافیوں نے جب راجہ سکندر سے سوال کیا کہ عوام آپ کو آئندہ امیدوار دیکھنا چاہتے ہیں آپ اس بارے کیا کہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ اگر اللہ نے مجھے عزت دی اور میرے قائد عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا تو میں ان کے اعتماد پرپورا اتروں گا، اپنے حلقے کے عوام کی دن رات خدمت کروں گااور ہر ممکن کوشش کروں گا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر سکوں۔