شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، بھارت کی بلاول بھٹو کو شرکت کی دعوت

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، بھارت کی بلاول بھٹو کو شرکت کی دعوت

بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو کو شرکت کی دعوت دی ہے، وزرائے خارجہ اجلاس رواں سال مئی میں بھارت میں ہوگا، بھارت رواں برس شنگھائی تعاون تنظیم کے منتظم صدر کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

بھارت کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی دعوت بھیجی گئی ہے، مارچ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے چیف جسٹس کا اجلاس ہوگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے دونوں دعوت ناموں کا تاحال جواب نہیں دیا گیا، شرکت کا فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --