راولپنڈی کی انتخابی سیاست میں حصہ لیکر بھرپور کامیابی حاصل کرینگے، آصف زرداری

راولپنڈی کی انتخابی سیاست میں حصہ لیکر بھرپور کامیابی حاصل کرینگے، آصف زرداری

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے راولپنڈی کی انتخابی سیاست میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔آصف زرداری راولپنڈی آمد پر ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ سے ملاقات کےلیے اُن کے گھر پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے کارکنان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی، جلد ہی راولپنڈی کے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے ملاقات کروں گا۔آصف زداری نے مزید کہا کہ راولپنڈی کی انتخابی سیاست میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی بھی حاصل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پراچہ برادران پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور راولپنڈی کے کارکنان کی مؤثر آواز ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --