بنوں کے علاقے جانی خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے جوان گل شیرکی عمر 24 سال تھی اور اس کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمےکے لیے آپریشن جاری ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے فرض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے اور شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔