شرجیل میمن کو ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے اپنے گھر کراچی منتقل کر دیا گیا۔گزشتہ روز شرجیل انعام میمن کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر دل کے ہسپتال این آئی سی وی ڈی لایا گیا تھا۔

شرجیل انعام میمن کے دل کی دو شریانیں بند تھیں جن کا فوری آپریشن کیا گیا تھا، دوران آپریشن دواسٹینٹس ڈالے گئے تھے، چوبیس گھنٹے ہسپتال میں رہنے کے بعد شرجیل انعام میمن کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے میڈیا سمیت اپنے ملازمین کو بھی کوریج سے روک دیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --