بینک الحبیب کی جانب سے اشعث کو نئی ٹویوٹا کار انعام میں دی جائے گی

بارہواں رشیدڈی حبیب گالف: اشعث امجد ہول اِن ون کرنے میں کامیاب۔

 بینک الحبیب کے بارہویں رشیدڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ 2023 کا تیسرا راؤنڈ ہفتہ 21 جنوری کو کراچی گالف کلب میں کھیلا گیا۔ کراچی گالف کلب کے محمد زبیر اپنے تیسرے دن کے 69، 3 انڈر پار کے ساتھ سرِ فہرست رہے۔ ان کا مجموعی اسکور 206، 10 انڈر پار ہے۔ دفاعی چیمپئن وحید بلوچ اور دوسرے دن کے لیڈر محمد شہزاد 208، آٹھ انڈر پار پر زبیر سے دو سٹروک پیچھے ہیں۔ وحید بلوچ آج 71 ، ایک انڈر پار کا اسکور کر پائے ۔مطلوب احمد نے آج 67، پانچ انڈر پار کا اسکور کیا۔ مطلوب، عامر خان اور محمد شبیر اقبال کے ساتھ 211، پانچ انڈر پار کے مشترکہ مجموعی کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔ تاہم ہفتے کے دن بہترین کامیابی 14 سالہ اشعث امجد نے بلیو کورس کے 13 ویں ہول میں ہول اِن ون کر کے حاصل کی۔ اشعث امجد جونیئر کیٹگری لیڈر بورڈ میں 81، نو اوور پار کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔ بینک الحبیب کی جانب سے اشعث کو نئی ٹویوٹا کار انعام میں دی جائے گی۔ ہفتہ کے دن جونیئر اور سینئر پروفیشنل کیٹگریز کے پہلے راؤنڈ بھی کھیلے گئے۔ جونیئر کیٹگری میں محمد ساحل نے 74، دو اوور پار کے ساتھ برتری حاصل کی۔ موسیٰ خان 76، چار اوور پار کے ساتھ ان کا تعاقب کر رہے ہیں۔ جواد احمد اور محمد وقاص کی جوڑی 78، چھ اوور پار کے مجموعی سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ سینئر پروفیشنل کیٹیگری میں محمد طارق اور چوہدری افتخار احمد 68 ، چار انڈر پار کے مشترکہ مجموعی اسکور کے ساتھ پہلے دن کے لیڈر ہیں ۔ پرویز خان 69، تین انڈر پار کے ساتھ دورے نمبر پر جبکہ چوہدری اصغر علی- 70، دو انڈر پار کے ساتھ ان کا تعاقب کر رہے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --