اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

 اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے احکامات جاری کر دیے۔

اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کے وفد نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات میں اعظم خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تعینات کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کی ایڈوائس پر 18 جنوری کو اسمبلی تحلیل کی گئی تھی، محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری پر مشاورت کی۔

گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان اور  اپوزیشن لیڈر نگران وزیراعلٰی کے لیے  اعظم خان کے نام متفق ہوئے، محمود خان اور اکرم درانی نےاعظم خان کی بطور نگران وزیراعلی تقرری کے لیے خط لکھا، گورنرخیبرپختونخوا نے آرٹیکل 224 کی شق 1 اے کے تحت اعظم خان کو نگران وزیراعلیٰ تعینات کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --