پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

راولپنڈی کے علاقہ نیوچاکرہ میں ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہوگیا ۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ایاز ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے موٹرسائیکل اپنے قبضے میں لے لیا ۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو بینک کیش وین ڈکیتی سمیت کئی وارداتوں میں ملوث تھا ، بینک وین لوٹنے کے دوران ڈاکو ایازکی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ عبدالوحید زخمی ہوا تھا ، ڈاکو ایاز نے ساتھیوں کے ساتھ 2 کروڑ12 لاکھ روپے کی رقم لوٹی تھی ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئےہسپتال منتقل کردی جبکہ فرار ڈاکو کی تلاش جاری ہے ۔

-- مزید آگے پہنچایے --