پیپلز پارٹی کے رہنما و سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ قانون کا راستہ اختیار کریں، ہم نہیں روکیں گے۔
یہ بات انہوں نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اختلافات کے باوجود بات چیت بہتر حل ہے، سڑکوں پر نکلیں گے تو صورتِ حال خراب ہو گی۔سعید غنی نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سازش کا شکار نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ شہر میں انتشار پھیلے۔