حکومت کا عوام کو بجلی کا جھٹکا

حکومت کا عوام کو بجلی کا جھٹکا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے  سال نو پر قوم کو نیا تحفہ دیتے ہوئے بجلی  کی قیمت میں اضافہ کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک  روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46  پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا جب کہ کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

-- مزید آگے پہنچایے --