مولانا طارق جمیل کے اکائونٹ میں کتنے پیسے؟ حقیقت سامنے آگئی

مولانا طارق جمیل کے اکائونٹ میں کتنے پیسے؟ حقیقت سامنے آگئی

معروف  عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل کا کہنا ہے کہ والد کے اکاؤنٹس سیل ہونے اور اربوں روپے  اکاؤنٹس میں ہونے سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں ۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر  طارق جمیل سے متعلق 49 ارب چھپانے کے الزام میں ان کے اکاؤنٹس منجمد ہونے کی افواہیں سامنے آئی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مولانا طارق جمیل سے آمدن اور اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ تھا ایف آئی اے نے مولانا طارق جمیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرلیے ہیں جس پر اب ان کے صاحبزادے یوسف جمیل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں یوسف جمیل نے لکھا کہ کل سے مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹس سیل ہونے کی خبریں سوشل پر گردش کر رہی ہیں اور کہا گیا کہ ان اکاؤنٹس میں اربوں روپے ہیں، اس خبر میں بالکل بھی سچائی نہیں ہے، خدارا کسی کے بارے میں جھوٹی خبر پھیلانا بھی برا عمل ہے۔واضح رہے کہ یوسف جمیل کی ٹوئٹ کو مولانا طارق جمیل کے آفیشیل انسٹاگرام پیچ  کی اسٹوری پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --