بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ٹھٹھہ، بدین اور سیہون میونسپل کمیٹی کے تمام وارڈز پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔وارڈ نمبر 1 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ سرور اوٹھو 624 ووٹ، وارڈ نمبر 2 پر پی پی کی ہی امیدوار منظور حسین سومرو نے 772 ووٹ، وارڈ نمبر 3 پر گل محمد بھٹی 493 ووٹ، وارڈ نمبر 4 پر سید شہزاد حیدر شاہ نے 593 ووٹ، وارڈ نمبر 5 پر پیپلز پارٹی امیدوار دلدار علی سولنگی 810 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں۔
وارڈ نمبر 6 پر پیپلز پارٹی امیدوار غلام مصطفیٰ لاشاری 600 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے، وارڈ نمبر 7 پر علی شیر لاشاری بلامقابلہ کامیاب ہوئے، وارڈ نمبر 8 پر محمد عالم پرارو 407 ووٹ لے کر جیت گئے، وارڈ نمبر 9 پر قربان ابڑو بھی بلامقابلہ کامیاب ہوئے، وارڈ نمبر 10 پر علی اکبر کٹوہڑ 612 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
وارڈ نمبر 11 پر پیپلز پارٹی امیدوار نظیر احمد سولنگی 466 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے، وارڈ نمبر 12 پر فہیم احمد سولنگی، وارڈ نمبر 13 پر وسیم احمد سولنگی، وارڈ نمبر 14 پر ریاض حسین سولنگی، وارڈ نمبر 15 سے محمد آچر کھوسو پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ بدین میں ٹاؤن کمیٹی کڑیو گھنور میں پیپلز پارٹی نے تمام کے تمام 06 وارڈز جیت لیے ہیں جبکہ ٹاؤن کمیٹی گولارچی میں پیپلز پارٹی 6 میں سے 5 وارڈز پر کامیاب ہو گئی ہے اس کے علاوہ ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے تمام 9 وارڈز پر بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں۔