سابق صدر آصف زرداری نے پی پی رہنماؤں کو انتخابات کے حوالے سے تیاری کی ہدایت دے دی اور انتخابات سے متعلق تجاویز بھی مانگ لیں ہیں۔سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں ہوا جس میں حسن مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی میں ادا کردہ کردار پر بریفنگ دی جب کہ اس دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکا نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کی کوشش کی گئی جب کہ اجلاس میں آصف زرداری نے پنجاب میں آئندہ انتخابات سے متعلق تجاویز مانگ لیں اور رہنماؤں کو انتخابات کے حوالے سے تیاری کی ہدایت بھی کی۔