زمین تنازع پر فائرنگ،5 جاں بحق

زمین تنازع پر فائرنگ،5 جاں بحق

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی ہو گئے۔زمین پر قبضے کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ دنیا پور کے نواحی چک نمبر 34-ایم میں پیش آیا، دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔

فائرنگ سے ہلاکتوں پر ڈی پی او راؤ محمد نعیم شاہد نے نوٹس لے لیا ملوث ملزمان اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے کہا کہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --