سندھ حکومت کی درخواست دوبارہ مسترد، بلدیاتی انتخابات کل ہی ہونگے

سندھ حکومت کی درخواست دوبارہ مسترد، بلدیاتی انتخابات کل ہی ہونگے

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست کو پھر مسترد کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹرز میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید اور کراچی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔الیکشن کمیشن میں اہم مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں کل ہی کراچی، حیدرآباد اور دادو میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بھی کل ہی کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تصدیق کی ہے۔واضح رہےکہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے کل کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ حساس اداروں کی جانب سے بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات کے التوا کی درخواست کی گئی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --