سندھ حکومت کی ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

سندھ حکومت کی ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی الیکشن کرانے سے معذرت کر لی۔ سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی سفارش کی گئی۔خط میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے لہٰذا سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے جائیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ آرمی اور رینجرز کی مطلوبہ تعداد میسر نہیں ہوگی، ممکنہ دہشتگردی، حساس اداروں کے خدشات کو رد نہیں کیا جاسکتا، سکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی پر انتخابات نہیں کرائے جاسکتے۔

دوسری جانب کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اورحیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی درخواست پر اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس چیف الیکشن کمشز کی زیر صدارت دوپہر ایک بجے ہوگا جس میں سندھ حکومت کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --