پاکستان اورعرب امارات کاتذویراتی شراکت داری اوردوطرفہ تعاون کوفروغ دینے پراتفاق

پاکستان اورعرب امارات کاتذویراتی شراکت داری اوردوطرفہ تعاون کوفروغ دینے پراتفاق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے خصوصاً انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تذویراتی شراکت داری اور مشاورت کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے متحدہ عرب امارات کے دو روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر ، جہاں انہوں نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ،جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

فریقین نے ڈیجیٹل فرق کو مٹانے پر بھی مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔مذاکرات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے اپنے تاریخی، برادرانہ ، مذہبی، ثقافتی اور علاقائی تعلقات کو عالمی امن و استحکام کیلئے بروئے کار لانے  اعادہ کیا ۔فریقین نے عالمی و علاقائی امور پر یکساں موقف پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

-- مزید آگے پہنچایے --