برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی بلاول بھٹو سے الوداعی ملاقات، وزیر خارجہ کی جانب سے نیک تمنائوں کا اظہار

برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی بلاول بھٹو سے الوداعی ملاقات، وزیر خارجہ کی جانب سے نیک تمنائوں کا اظہار

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی الوداعی ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا

 ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے برطانیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 90 لاکھ پاونڈ کی اضافی مدد کے اعلان پر شکریہ ادا کیا دوران ملاقات وزیر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی کے اقدامات کو سراہا وزیر خارجہ کا برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

-- مزید آگے پہنچایے --