وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزرات خارجہ میں ملاقات کی ہے، اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکہ کی جانب سے جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اضافی 100 ملین ڈالر کے اعلان کو سراہا، ملاقات کے دوران پاکستانیوں کے لیے ویزہ انٹرویو سے متعلق سہولیات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،، ملاقات کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ویزہ سہولیات سے متعلق امریکی وزیر خارجہ سے تفصیلی بات ہوئی -اس اقدام سے نہ صرف ویزہ لینے کا عمل تیز ہوگا بلکہ عوامی رابطہ بڑھے گا،امریکی سفیر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستانی عوام ۔کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔