ڈاکوئوں نے پروفیسر کو بھی لوٹ لیا

ڈاکوئوں نے پروفیسر کو بھی لوٹ لیا

کراچی کے تعلیمی ادارے بھی لیٹروں سےمحفوظ نہیں رہے ، ملیرکےگورنمنٹ کامرس اینڈ اکنامکس کالج میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے لوٹ مار کی وارداتوں پر نوٹس لینے کے باوجود شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں ، کراچی میں ملیر کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے  پروفیسر شیخ طارق جمیل  کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا ۔

متاثرہ پروفیسر نے اس حوالے سے بتایا کہ دو موٹرسائیکل ملزمان ان کا پیچھا کرتے ہوئے کالج کے اندر گھس آئے اور پروفیسر سے 20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔متاثرہ پروفیسرکی جانب سےکھوکھراپار تھانےمیں واردات سےمتعلق درخواست جمع کرا دی گئی ہے ۔

-- مزید آگے پہنچایے --