جس کے دور میں پاکستان خارجہ تنہائی کا شکار ہوا وہ آج بلاول بھٹو کو بھاشن دے رہا ہے، شیری رحمان

جس کے دور میں پاکستان خارجہ تنہائی کا شکار ہوا وہ آج بلاول بھٹو کو بھاشن دے رہا ہے، شیری رحمان

رہنما پیپلز پارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان اور افغانستان کے خارجی امور اور دہشت گردی سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص کے دور حکومت میں پاکستان خارجہ تنہائی کا شکار ہوا وہ آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خارجہ امور پر بھاشن دے رہا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی 8 ماہ کی سفارتی کامیابیوں کا عمران خان کے 4 سال کی سفارتی تنہائی سے کوئی موازنہ نہیں، یہ ملک کو سفارتی دلدل میں ڈال کر گئے تھے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی بہادر پولیس کی بھی دل آزاری کی ہے، ہماری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف صف اول میں کھڑے ہیں، پولیس ہمارے دفاع کی پہلی لائن ہے، افسوس ہے پولیس کی حوصلہ افزائی کے بجائے عمران خان ان کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --