سینیئر اداکار ماجد جہانگیر انتقال کر گئے

ماضی کے مزاحیہ ڈرامے ‘ففٹی ففٹی’ میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے سینیئر اداکار ماجد جہانگیر انتقال کر گئے۔ڈرامہ سیریل ‘ففٹی ففٹی’ سمیت دیگر ڈراموں میں ناظرین کو اپنی بے ساختہ اداکار ی اور ہنسی سے لوٹ پوٹ کرنے والے اداکار ماجد جہانگیر کا انتقال لاہور میں ہوا۔

اہل خانہ کے مطابق ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گر گئے تھے، بیڈ سے گرنے سے ان کی ریڑھ کی ہڈی فریکچر ہوگئی تھی، انہیں سانس کا مرض پہلے ہی تھا جو شدت اختیار کر گیا تھا۔بیٹے فہد ماجد کا کہنا ہے کہ والد ماجد جہانگیر کی تدفین کراچی میں ہوگی۔واضح رہے کہ ماجد جہانگیر نے 80 کی دہائی میں ڈراما سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --