پہلا ون ڈے،پاکستانی شاہینوں نے کیویز کو شکار کرلیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے کراچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو با آسانی چھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 256 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 48.1 اوورز میں حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 56، امام الحق نے 11، کپتان بابر اعظم نے 66، حارث سہیل نے 32، محمد رضوان نے 77 ناٹ آئوٹ اور آغا سلمان علی نے 13 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے دو جبکہ ٹیم سائوتھی اور گیلن فلپ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے 29، ڈیون کانوے نے 0، کپتان کین ولیمسن نے 26، ڈیرل مچل نے 36، ٹام لیتھم نے 42، گیلن فلپ نے 37، مائیکل بریسویل نے 43، مچل سانٹر نے 21، ہینری شپلے نے 0، ٹم سائوتھی نے 15 ناٹ آئوٹ اور لوکی فیرگوسن نے ایک سکور ناٹ آئوٹ بنائے، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے پانچ، اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے اسامہ میر نے دو جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --