سی ٹی ڈی کے کومبنگ آپریشن تیز، مزید 14 گرفتار

سی ٹی ڈی کے کومبنگ آپریشن تیز، مزید 14 گرفتار

 دہشتگردی کے تناظر میں پنجاب میں سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن تیز کردیے، مختلف اضلاع سے 14 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے ۔کائنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق  مختلف اضلاع میں 70 کومبنگ آپریشن آپریشنز کے دوران 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے 1290 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ، کومبنگ آپریشنز میں 3432 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ گرفتار 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔

سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے اسلحہ ، لاؤڈ اسپیکر ، گولیاں برآمد کر لی گئیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب صوبے کو محفوظ بنانے کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --