آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق بھی ہوا ہے جبکہ سعودی ولی عہد نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کے موقع پر سعودی اور پاکستانی اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل پاک فوج کے سربراہ نے عمرہ ادا کیا تو ان کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے بھی کھول دیے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان کی مسلح افواج کی کمان سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔ انہوں نے سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر نے ایک ٹویٹ میں کہا، "ہم نے اپنے برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر زور دیا، دو طرفہ فوجی اور دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا، اور اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا”۔

سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آرمی چیف دو طرفہ سکیورٹی تعاون پر بات چیت کے لیے متحدہ عرب امارات جائیں گے۔دریں اثنا ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ آرمی چیف 4 جنوری سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔ آرمی چیف دونوں برادر ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اور دوطرفہ تعلقات سلامتی سے متعلق موضوعات پر مرکوز ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --