پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ہی سلیکٹڈ تھے۔بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو سلیکٹ کر کے لایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کروڑوں کے فنڈ تبدیلی والوں کو ملے لیکن انہوں نے ترقیاتی کام نہیں کیا۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ضلعی وسطی میں پیپلز پارٹی نے ترقیاتی کام کیے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام نے موقع دیا تو شہر کی ہر ممکن خدمت کریں گے۔