بچوں کیلئے 5 کلو سستا آٹا لینے کی کوشش میں مزدور جان کی بازی ہار گیا

میرپور خاص میں سستے آتے کے حصول کے لیے آنے والا شہری ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد متعدد سیاسی جماعتوں کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کو ریلیف کے نام پر عوام کو ’انتظامات‘ فراہم کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے حکام کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

کچھ روز قبل سندھ کے شہر میرپور خاص کے گلستان بلدیہ پارک میں 35 سالہ ہرسنگھ کولہی سمیت سیکڑوں شہری سسٹے آٹے کے حصول کے لیے محکمہ خوراک کا کئی گھنٹوں سے انتظار کررہے تھے۔

جیسے ہی سامان سے لدا ٹرک پہنچا تو ہجوم نے ٹرک پر دھاوا بول دیا، واقعے میں بگھدڑ کے دوران متعدد افراد بھی زخمی ہوئے۔35 سالہ ہرسنگھ کولہی ایک مزدور اور 6 بچوں کا باپ تھا، وہ ہنگامہ آرائی کے دوران لوگوں کے پیروں تلے روندے جانے پر جاں بحق ہوگیا تھا، غریب مزدور ملہی کالونی کا رہائیشی تھا اور 5 کلو گرام آٹے کے تھیلا خریدنے کے لیے محکمہ خوراک سے آس لگائے بیٹھا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --