وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر کو آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پورا کرنے کے حکومتی عزم کا بتادیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کل مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے فون پر بات ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کو تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی معاشی مشکلات کی بھی خاص طور پر وضاحت دی۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے۔