عمران خان چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے ڈرامہ کرتا ہے، رانا ثنا اللہ

عمران خان چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے ڈرامہ کرتا ہے، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان دو نمبر آدمی ہے ، اس کی سیاست یہی رہ گئی ہے کہ جھوٹا الزام لگاؤ اور جب تک وہ جھوٹ چلتا ہے چلاؤ ۔نجی ٹی وی چینل پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو جھوٹ ٹیسٹ کرنے کے لیے پولی گرافک ٹیسٹ پر اعتماد ہے تو سب سے پہلے عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی بارہ ویڈیوز موجود ہیں ،اگر نوید کے علاوہ کوئی اور بھی حملہ آور ہوتا تو ان بارہ میں سے کسی ایک ویڈیو میں تو آتا۔ باقی سب زخمی دس پندرہ دن میں ٹھیک ہو گئے ، دو مہینے ہو گئے ، عمران خان کا زخم ٹھیک ہی نہیں ہو رہا۔

 رنا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دعوے سے کہتا ہوں وزیر آباد کے واقعے میں صرف ایک شخص ملوث ہے ، اگر دو ملزم اور تھے تو انہیں جے آئی ٹی نے تلاش کیوں نہیں کیا؟عمران خان چلتے ہوئے ، بیٹھتے ہوئے ڈرامہ کرتا ہے ، اسے پتا ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے ۔

-- مزید آگے پہنچایے --