سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرکے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک  ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز نے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ، ہلاک دہشت گردوں میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ بھی شامل ہے،  مارے گئے دہشت گردوں میں دو خود کش بمبار بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

-- مزید آگے پہنچایے --