نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز، عبوری چیف سلیکٹر نے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز، عبوری چیف سلیکٹر نے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ٹیم میں فخر زمان اور حارث رئوف کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کامران غلام کو بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، کامران غلام نیوزی لینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے بھی سکواڈ حصے تھے مگر پلیئنگ الیون میں جگہ نہ بنا سکے

سکواڈ میں دو نئے کھلاڑیوں طیب طاہر اور اسامہ میر کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، اعلان کردہ سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا، بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، حارث رئوف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میر۔

-- مزید آگے پہنچایے --