نوری آباد پاور پراجیکٹ میں مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پراجیکٹ مبینہ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی جس کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیش ہوئے۔
انہوں نے عدالت میں نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں رہا۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس سے بری کیا جائے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کو 12 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔