وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی عین وقت پر نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر قانونی مشاورت کررہی ہے۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عین وقت پر نئی حلقہ بندی ٹیکنیکل ہے اور اسے دیکھ رہے ہیں، اس حوالے سے پیپلزپارٹی قانونی ماہرین سے مشاورت کررہی ہے، جیسے ہی کوئی اچھا رسپانس آئے گا ایم کیو ایم کو بتا دیا جائے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات سامنے رکھے ہیں، ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا، ہم آئین و قانون کے دائرے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے میں رہتے ہوئے فیصلے کریں گے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں حکومت،کچھ الیکشن کمیشن اورکچھ چیزیں عدالت کے ہاتھ میں ہیں۔