پولیس مقابلہ، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکو ہلاک

پولیس مقابلہ، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکو ہلاک

مورگاہ کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو ہلاک، ڈاکو نے پولیس کی یونیفارم پہن رکھی تھی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی مورگاہ کے علاقہ میں ڈاکو نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں عامر یونس نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا، ہلاک ڈاکو ڈکیتی اور بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گاڑی پر ریوالونگ لائٹ لگا رکھی تھی، گاڑی روکنے کے اشارے پر ملزم نے گاڑی بھگا دی، پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا تو اس نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی، وائرلیس سیٹ اور جعلی کارڈز قبضہ میں لے لیے گئے ہیں، ملزم پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے بھیس میں شہریوں کو لوٹتا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --