پی سی بی نے کرکٹ ایسوسی ایشنز کو بحال کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی منیجمنٹ کمیٹی نے ڈیپارٹمنٹس / سروسز آرگنائزیشنز، ریجنز اور ڈسٹرکٹ / زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو باضابطہ طور پر بحال کردیا۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پیر کو پی سی بی کے آئین 2014 کے تحت ڈیپارٹمنٹس/سروسز آرگنائزیشنز، ریجنز اور ڈسٹرکٹ/زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کی بحالی کی باضابطہ منظوری دے دی۔

قائداعظم ٹرافی میں 16ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز حصہ لیں گی اور اگست سے شروع ہونے والے سیزن 2023-24میں شامل پیٹرنز ٹرافی میں آٹھ ڈیپارٹمنٹس حصہ لیں گے۔ان ٹورنامنٹس کے علاوہ 2023-24 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں شریک ریجنل اور ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کے لیے گریڈ ٹو کے پچاس اور بیس اوورز کے ٹورنامنٹس بھی منعقد کروائے جائیں گے، جن کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --