بھارتی وزیراعظم مودی کی والدہ کا انتقال، شہباز شریف کی تعزیت

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 99 برس کی عمر میں چل بسیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرابین مودی گجرات کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ ی، طبی عملے نے نریندر مودی کی والدہ کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور لکھا کہ ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد  رہے گی کہ ذہانت سے کام لو اور  زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر نریندر مودی کے لیے پیغام لکھا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں۔شہباز شریف نے اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم نے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 100 برس کی عمر میں چل بسیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --