معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران نیازی ہے، شرجیل میمن

معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران نیازی ہے، شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان احسان فراموش شخص ہے، جس کو اپنا ڈیڈی سمجھتا تھا،آج انہیں ہی برا بھلا کہہ رہا ہے،اس کے اسکرپٹ رائٹر بھارت اور اسرائیل میں بیٹھے ہیں۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران نیازی ہے، نا اہل، جاہل شخص کو اوپر بٹھا کر ملک کو داو پر لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ارکان کی خرید وفروخت پی ٹی آئی اور عمران خان نے کی، سب نے سنا آڈیو لیک میں عمران خان ارکان کو خریدنے کی بات کررہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بی بی زندہ ہوتیں تو کسی کے باپ میں ہمت نہیں ہوتی کہ عمران خان کو صادق و امین کہے، بی بی  ہوتیں تو پاکستان کے جو حالات ہیں وہ نہ ہوتے۔

انہوں نے عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ کس نے منع کیا کہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی نہ توڑیں، چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخوا کی اسمبلی توڑیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نیب صرف مخالفین کے خلاف استعمال ہورہا تھا، عمران خان اور کے پی کے کے وزرا نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چینی، گندم کے اسکینڈل میں عمران نے کابینہ کو استعمال کیا، عمران خان آسمان سے نہیں اترا کہ اس کے خلاف کاروائی نہ ہو، عمران خان نے گھڑی اور قالین تک نہیں چھوڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے وقت کے پی میں عمران خان کی حکومت تھی،بنوں جیل سے دہشتگرد بھاگے تو اس وقت بھی عمران کی حکومت تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے جتنے دھڑے ملے ہمیں اس کا کوئی ڈر نہیں، الیکشن میں مقابلہ کریں گے، الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں، ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتی پرالیکشن کمیشن کےاحکامات کےپابند ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --