کراچی ٹیسٹ، پاکستان کے 438 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کا پراعتماد آغاز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے پہلی اننگز کے سکور 438 رنز تمام کھلاڑیوں کے آئوٹ کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 165 رنز بنا لئے ہیں اور اسے پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 273 رنز درکار ہیں، جس وقت دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو ٹام لیتھم 78 اور ڈیون کانوائے 82 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، اس سے قبل پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 438 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --