جاپان میں شدید برفباری سے 17 ہلاک

جاپان میں شدید برف باری سے 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان دنوں جاپان کے شمالی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور کرسمس  کی چھٹیوں میں ملک کے بیشتر حصوں  میں زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

جاپان کی فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق جاپان کے شہر ناگائی میں 2.6 فٹ برف باری ریکارڈ کی گئی اور اس دوران ایک گھر کی چھت سے گرنے والی برف تلے دب کر بزرگ خاتون ہلاک ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما کی وجہ سے جاپان کی مغربی ساحلی پٹی  شدید برف باری کی  لپیٹ میں ہے جب کہ برفباری کی وجہ سے دسمبر کے وسط سے ہی ہائی ویز پر ٹریفک متاثر اور ڈلیوریز تاخیر کا شکار رہیں۔ جاپان کے محکمہ موسمیات نے گزشتہ ہفتے ہی ملک کے بیشتر  حصوں  میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --