وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ

وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر خصوصی سکیورٹی پلان جاری کردیا۔گزشتہ جمعہ دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔

شہر کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے خصوصی سکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے جس کے تحت شہر  میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، ریڈزون کےداخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی جب کہ میٹرو سروس کے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا ہےکہ گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں،  غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جب کہ غیر ملکی شہری اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔

پولیس نے کہا ہےکہ کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مراکز پر کروائیں جن افراد نے غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیر ملکی ملازم رکھے ہوئے ہیں ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --