سکیورٹی فورسز کے آٰپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہید

سکیورٹی فورسز کے آٰپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہید

بلوچستان کے علاقے ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ مقابلے کے دوران ایک سپاہی بھی شہید ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازا میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، آپریشن پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی نقل وحرکت کی اطلاعات پرکیا گیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقےکی مسلسل نگرانی کرکے دہشتگردوں کے ایک گروپ کو صبح روکا گیا، دہشتگردوں کے فرار کے راستے روکنے کے لیے ناکہ بندی کی گئی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، سرحدپار سے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی، دہشتگرد کے پی میں گھس کے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناناچاہتےتھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں سپاہی حق نواز شہید ہوا اور 2 جوان زخمی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ کا بتانا ہے کہ علاقے کو دہشتگردوں سے کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --