قائد کے سنہرے اصولوں پر عمل کرکے ہی فلاحی ریاست بنائی جاسکتی ہے، وزیراعظم

قائد کے سنہرے اصولوں پر عمل کرکے ہی فلاحی ریاست بنائی جاسکتی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت دو قومی نظریےکی صداقت کو ثابت کرتی ہے۔یوم قائد پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے، قائد کے سنہرے اصولوں پر عمل کر کے ہی پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ قوم کو آج قائداعظم کے وضع کردہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں اندرونی خلفشار ختم کر کے ملک کی ترقی کے لیے شبانہ روز محنت کرنی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا قائداعظم کی زندگی اصول پسندی، آئینی جدوجہد اور سیاسی بصیرت کی عکاس ہے، قائداعظم کی زندگی ایمان، اتحاد اور تنظیم کے زریں اصولوں کا عملی نمونہ تھی۔وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت دو قومی نظریے کی صداقت کو ثابت کرتی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --