بارہواں اینگرو ایس جی اے پریذیڈنٹ کپ: صائم شازلی کی دوسرے دن بھی برتری برقرار 

 بارہویں اینگرو ایس جی اے پریذیڈنٹ کپ 2022 کا دوسرا راؤنڈ ہفتہ کو ڈیفنس اتھارٹی گالف کلب میں کھیلا گیا۔ کراچی گولف کلب کے صائم شازلی نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 143، ایک انڈر پار کے ساتھ برتری برقرار رکھی۔ کراچی گولف کلب کے ہی یشال شاہ دوسرے دن 147-3 اوور پار کر کے صائم کا تعاقب کر رہے ہیں۔ کراچی گولف کلب کے ہی سمیر فیروز اور ارسلان مغل دوسرے دن اپنے 153-9 اوور پار کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر ہیں۔

پچھتر سال اور اس سے زیادہ عمر کے ویٹرنز میں کراچی گولف کلب کے گروپ کیپٹن آفتاب اے خان 83 کے دو روزہ اسکور کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ کرنل شاہد محبوب 87 اسکور کرکے دوسری پوزیشن پر رہے۔ ڈاکٹر زبیر مرزا اس کیٹیگری میں پہلے دن سے تیسرے نمبر پر ہیں۔

ڈی ایچ اے کلب کے میجر رضوان فاروق نے ویٹرنز 70-75 سال عمر کی کیٹیگری میں پہلے دن سے برتری برقرار رکھی، بریگیڈیئر لطیف بٹ ان ان کا تعاقب کر رہے ہیں۔

جونیئرز انڈر 14 کیٹیگری میں کراچی گولف کلب کے ولید بلال نے بھی برتری برقرار رکھی ۔ دوسرے نمبر پر اور نائل اورنگزیب ہیں۔ دوسرے دن شایان ضیاء تیسرے نمبر پر رہے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل راؤنڈ اتوار 25 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹھنڈی ہوا اور چمکتی دھوپ کے ساتھ کراچی کا موسم ساحلی پٹی پر واقع ڈیفنس اتھارٹی کلب میں کھیلنے والے گالفرز کو صاف منظر اور واضح نظارہ پیش کرتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --