شاہد آفریدی پی سی بی عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین مقرر

شاہد آفریدی پی سی بی عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے ، عبوری سلیکشن میں دوسرے ممبران میں عبدالرزاق، رائو افتخار انجم شامل ہیں جبکہ ہارون رشید عبوری سلیکشن کمیٹی کے کنوینئر ہونگے، اس حوالے سے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ اور توقع کرتا ہوں کہ عبوری سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کے انتخاب میں دلیرانہ فیصلے کریگی ، اپنے جاری بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے ہمیشہ اٹکینگ اور دلیرانہ کرکٹ کھیلی ہے ، ان کے پاس تقریباً بیس سال کا کرکٹ تجربہ ہے اور تینوں فارمیٹس میں ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے ، شاہد آفریدی نے ہمیشہ نوجوان ٹیلنٹ کو سپورٹ کیا ہے اور یہ مینجمنٹ کمیٹی کا متفقہ فیصلہ ہے اور ہمارے خیال میں اس وقت ان سے بہتر اس عہدے کیلئے کوئی بھی نظر نہیں آیا میں پراعتماد ہوں کہ شاہد آفریدی جس طرح کا تجربہ اور کرکٹ کی سمجھ رکھتے ہیں وہ پاکستان کرکٹ کو ترقی دینے میں کام آئے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --